نیویارک،22دسمبر(ایجنسی) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر دفتر کے باہرسیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر
146146فاشزم نہیں چاہیے145145، فاشزم اور نفرت کے پرچارکرنے والا ٹرمپ نہیں چاہیے145145 جیسے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فاشسٹ اورنسل پرست قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی، بعد ازاں احتجاج کے دوران مسلمانوں نے باجماعت نماز بھی ادا کی۔